ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کی پارلمنٹ ، مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ہر دور کے مذاکرات کے موقع پر مغربی ذرائع ابلاغ ، امریکی قیادت میں ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف منفی پروپگنڈہ کرتے ہیں ۔سید حسین نقوی حسینی نے آج ہمارے نامہ نگار کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ باہمی مفاہمت کے حصول تک رسائی کے لئے انجام پانے والی کوششوں کے باوجود امریکہ ، آئی اے ای اے اور گروپ پانچ جمع ایک کے بعض ممبر ممالک کو ، مذاکرات کی فضا کو خراب کرنے کی غرض سے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے ۔نقوی حسینی نے آئی ، اے ، ای ، اے، کی دوغلی پالیسی پر مبنی رپورٹ کو، مغرب خاص طور پر امریکہ سے وابستہ ذرائع ابلاغ کے منفی پروپگنڈوں کے لئے زمینہ ساز قرار دیا اور کہا کہ آئی اے ای اے کے حکام یہ جانتے ہیں کہ ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہیں اور اس سلسلے میں کوئی انحراف نہیں پایا جاتا لیکن وہ سفارتی اور مشکوک الفاظ استعمال کرکے آئندہ کے مذاکرات میں سیاسی دباؤ ڈالنے کے لئے حالات سازگار بنانے میں کوشاں ہیں ۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات 26فروری 2013 کو قزاقستان میں منعقد ہوں گے-
22 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393956
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ہر دور کے مذاکرات کے موقع پر مغربی ذرائع ابلاغ ، امریکی قیادت میں ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں ۔